پاکستان دنیا کا دوسرے نمبر کا ملک ہے، جہاں لوگ اخلاقیات کے لیے دین اور مذہب کو اپنے لیے اصلی ماخذ اور سرچشمہ سمجھتے ہیں۔ یعنی ایک طرف مذہب پر یقین بھی ہے، مگر اس کے باوجود عمل نہ ہونے کے برابر ہے اور کرپشن کی پوزیشن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
اس تناظر میں ایک صاحبِ دل ، جس میں حب الوطنی کی ایک بھی چنگاری سلگ رہی ہو، وہ تڑپے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اخلاقیات کے اس دورِ زوال میں اپنے حصے کا چراغ جلائے بنا چارہ نہیں۔
ایتھیکل پرو ایک ایسا ہی چراغ ہے، جو جھوٹ کے سورج کو چیلنج کرنے کی اپنی سی کوشش کر رہا ہے۔ ایک ایسا پلیٹ فارم کو جو صرف “ممکن” پر یقین رکھتا ہے۔
اخلاقیات کی تمام جہات کو احاطہ کرتی ہوئی ٹریننگز کے لیے ایک جامع نصاب کی ضرورت ہے۔ درج ذیل سطور میں ایک خاکہ نصاب پیش کیا جا رہا ہے۔
مواد کے عناصر وترتیب
:کورس کا مواد درج ذیل عناصر اور اجزاء
پر مشتمل ہو گا